27 اکتوبر 2014 - 13:59
اسرائیلی اسٹال میں ملوث اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبات فارغ

حیران خٹک کا کہنا تھا کہ یونیوسٹی انتظامیہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ اسرائیلی اسٹال پروگرام کا حصہ نہیں تھا اور نہ اسکی اجازت دی گئی تھی جبکہ پروگرام میں اسرائیل کیخلاف متعدد قراردادیں بھی منظور کی گئی تھیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈائریکٹر حیران خٹک نے کہا ہے کہ اسرائیلی اسٹال لگانے والی طالبات کو یونیورسٹی سے فارغ کرکے واقعے کی تحقیقات کے لئے اعلٰی سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ حیران خٹک کا کہنا تھا کہ اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں لگے اسرائیلی اسٹال کو بند کر دیا گیا ہے، اسلامک یونیورسٹی میں کچھ طالبات نے انتظامیہ کے علم میں لائے بغیر اسرائیل کا اسٹال لگایا تھا، ذرائع کے مطابق واقعہ میں ملوث حکام اور منتظمین کو عہدوں سے سبکدوش کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، حیران خٹک کا کہنا تھا کہ یونیوسٹی انتظامیہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ اسرائیلی اسٹال پروگرام کا حصہ نہیں تھا اور نہ اس کی اجازت دی گئی تھی جبکہ پروگرام میں اسرائیل کے خلاف متعدد قراردادیں بھی منظور کی گئی تھیں۔

.......

/169