اہل بیتع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر گیری لوئیس نے پوری دنیا سے تشدد کا خاتمہ کئے جانے کے بارے میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی تجویز پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ انھوں نے اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل یان الیاسون کے دورۂ تہران کے موقع پر ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد و انتہا پسندی سے پاک دنیا کے زیرعنواں صدر ایران کی تجویز، امن کو فروغ دینے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ہے جس پر توجہ، دی جانی چاہیئے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران، اقوام متحدہ کا ایک قدیمی رکن ملک ہے جس نے انّیس سو پینتالیس میں اس عالمی ادارے میں رکنیت حاصل کی ہے۔ یان الیاسون کل ایک وفد کے ہمراہ ایران کے تین روزہ دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے گذستہ سال ستمبر کے مہینے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں پوری دنیا کو تشدد و انتہا پسندی سے پاک کئے جانے کی تجویز پیش کی تھی اور ان کی یہ تجویز، اقوام متحدہ کے ایک سو نوّے رکن ملکوں کے مثبت ووٹوں سے تشدد و انتہا پسندی کا مقابلہ کئے جانے کی قرارداد میں تبدیل ہوچکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲