اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ویٹرز نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے حکام نے حمرین کے علاقے کو دہشتگردوں سے خالی کرانے کے لئے عوامی رضاکار فورسز اور عراق کی سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس کارروائی میں پہاڑی علاقوں کے اطراف میں چار قصبوں کو داعش کے دہشتگردوں سے پاک کروالیا ہے۔
اس درمیان عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں فوجی کارروائی کے کمانڈر عبدالوھاب الساعدی کہا ہے کہ عراق کی فوج نے دہشتگردی کے خلاف مہم کے ادارے اور اسپیشل فورسز کے تعاون سے تکریت کے شمال میں دو علاقوں الحجاج اور البوطعمہ کو دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر سے خالی کروالیا ہے۔ الساعدی نے مزید کہا کہ اس کارروائي میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲