اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے جنوب میں واقع صوبے البیضاء کے کئی علاقوں میں امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملوں میں کم سے کم بارہ افراد مارے گئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ حملے رداع شہر میں الحوثی اور القاعدہ کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے علاقے میں کیے گئے ہیں۔
ہیومن رائٹ واچ تنظیم نے یمن میں امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور امریکہ کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
یہ ایسے میں کہ یمن کے مختلف علاقوں میں ہونےوالے امریکی ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والے اکثر افراد عام شہری ہوتے ہیں، جبکہ امریکی حکام دعوی کرتے ہیں کہ وہ القاعدہ سے وابستہ دہشتگردوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲