اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق دہلی کی شاہی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری پر اتوار کے روز نماز کی حالت میں حملہ کیا گيا البتہ حملہ آور کو گرفتارکرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق شاہی امام احمد بخاری جیسے ہی نماز مغرب کی پہلی رکعت کے سجدے میں گئے ایک نامعلوم شخص جماعت کو درہم برہم کرتا ہوا آگے بڑھا اور اس نے شاہی امام پر مٹی کا تیل چھڑک دیا۔ نامعلوم شخص نے اس کے بعد لائٹر سے آگ لگانے کی کوشش کی لیکن جماعت میں شامل افراد نے حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ حملہ آور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئي ہے۔ شاہی امام کے چھوٹے بھائی سید طارق بخاری نے کہا ہے کہ یہ واضح طور پر شاہی امام کی جان لینے کی کوشش تھی اور جس انداز سے حملہ کیا گيا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ منظم سازش کا نتیجہ ہے۔ حملہ آور کا نام کمال الدین بتایا گيا ہے جس کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲