اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کو دارالحکومت نئی دہلی میں مسلمانوں پر حملہ اور ان کی دوکانوں کو لوٹنے اور انھیں نذر آتش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ نئی دہلی میں مسلمانوں پر ہونے والے حملے میں حکمراں جماعت بی جے پی کا ہاتھ رہا ہے۔ اس حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں جب سے نریندرمودی وزیراعظم بنے ہیں، اس ملک کے مسلمانوں پر ہندوؤں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲