26 اکتوبر 2014 - 13:52
ایران اور عراق کے سرحدی محافظین کا چوتھا مشترکہ اجلاس

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایران اور عراق کے سرحدی محافظین کے کمانڈروں کا چوتھا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے سرحدی محافظوں کے کمانڈروں کے اس مشترکہ اجلاس میں ایران کی جانب سے جنرل قاسم رضائی اور عراق کی طرف سے حسین العوادی نے شرکت کی جنھوں نے مشترکہ سرحدوں کے سیکیورٹی مسائل کا جائزہ لیا۔ دونوں ملکوں کے اس اجلاس میں دونوں ممالک کے سرحدی صوبوں کے درمیان سرحدوں کو کنٹرول کرنے میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اسی طرح اس اجلاس میں ایام محرم اور نواسۂ رسولۖ حضرت امام حسین(ع) کی عزاداری کے مراسم میں شرکت کیلئے زمینی راستے سے زائرین کے سفر کرنے کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔ایران کا یہ فوجی وفد، عراق میں اپنے قیام کے دوران اس ملک کے وزیر داخلہ سے بھی ملاقات کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲