اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ میں ایک ہائی اسکول میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جمعے کے روز سیاتل میں واقع میریز ویل، ہائی اسکول میں پیش آیا۔ ان ذرائع کے مطابق اس واقعے میں فائرنگ کرنے والے شخص نے خودکشی کرلی۔ ابھی تک فائرنگ کے اس واقعے کی وجہ، نہیں بتائی گئی ہے۔ تحقیقات کیلئے وقتی طور پر اس ہائی اسکول کو بند کردیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکہ میں اسکول و یونیورسٹیوں میں فائرنگ کے واقعات، ایک معمول میں تبدیل ہوچکے ہیں جہاں حکومت نے لوگوں کو کھلے عام اسلحہ رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے جس کی بناء پر چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی فائرنگ شروع ہوجاتی ہے اور اس قسم کے زیادہ تر واقعات، خود اسکول اور یونیورسٹیوں میں پیش آتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲