25 اکتوبر 2014 - 10:27
ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان قلیل مدت معاہدے کا امکان

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان قلیل مدت ایٹمی معاہدے کے امکان پر ردعمل ظاہرکیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق علاء الدین بروجردی نے آج بروزجمعہ امریکی ذرائع میں شائع ہونے والی اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ کانگریس کی تائید کے بغیر ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ قلیل مدت ہوگا کہا کہ قلیل مدت ایٹمی معاہدہ، مذاکرات کے نتائج کے دائمی ہونے کی ضمانت کی خلاف ورزی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ قلیل مدت ایٹمی معاہدے کی صورت میں ایران اس سلسلے میں امریکہ کو کوئي دائمی ضمانت نہیں دےگا کہا کہ یقینا مذاکرات کے نتیجہ تک نہ پہچنے کا سبب، امریکیوں کی زيادہ خواہی ہے۔
بروجردی نے مزید کہا کہ اگر قلیل مدت ایٹمی معاہدہ ہو اور امریکی فریق آئندہ حکومت میں معاہدے کی منسوخی کا مطالبہ کرے تو یقینا معاہدے کی یہ خلاف ورزی یکطرفہ نہيں ہوگی اور ایران بھی متعلقہ اقدامات انجام دےگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲