اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی علی جنتی نے جو کویت کے دورے پر ہیں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انتھا پسند اور تکفیری دہشتگردوں نے علاقے کو بحران سے دوچار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جارہی ہے اسی طرح سے افغانستان و پاکستان میں طالبان کے خلاف بمباری کی گئي تھی لیکن یہ اقدامات ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ انتھا پسندی کا مقابلہ بنیادی طور پر اس کے سیاسی فکری اور مالی سرچشموں کو خشک کرنے سے ہونا چاہیے تاکہ تدریجا اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی نے سعودی عرب میں بزرگ عالم دین آيت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو سنائي جانے والی پھانسی کی سزا کے بارے میں کہا کہ یہ فیصلہ انسانی حقوق کے اصولوں کے برخلاف ہے۔
.......
/169