24 اکتوبر 2014 - 12:36
ایران کے جوہری مسئلہ پر امریکہ کا رویّہ غلط: امریکی صحافی

ایک امریکی مصنف نے ایران کی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے امریکہ کے موجودہ رویے کو غلط نظریات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رشیا ٹو ڈے نیوز ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے معروف مصنف اور تجزیہ نگار گارٹ پورٹر نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے جوہری مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ایران کے جوہری مسائل کے بارے میں امریکہ کا رویہ غلط نظریات اور اسرائیل کی بے بنیاد دعوؤں کی پیروی کا نتیجہ ہے۔
گارٹ پورٹر نے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل اور آئی اے ای اے میں بعض خاصطور پر ایک مخصوص شخص کی مدد سے، ایران کی جوہری سرگرمیوں کے خلاف جھوٹے اور غیر فنی الزامات عائد کیئے ہیں۔
اس امریکی مصنف نے کہا کہ ایران کے خلاف جعلی دستاویزات، اسرائیل نے تیار کی تھیں اور ان کو ٹھوس طریقوں سے مسترد کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲