23 اکتوبر 2014 - 12:42
نائجیریا: شورش زدہ علاقے سے ساٹھ خواتین اغواء

نائجیریا کے شورش زدہ علاقے میں واقع آداماوا صوبے سے ساٹھ خواتین کو اغواء کر لیا گيا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا میں بدامنی کے شکار وعاقے میں واقع صوبۂ آداماوا سے ساٹھ خواتین اور اغواء کیا گيا ہے اس علاقے کے باشندوں کا کہنا ہےکہ دہشتگرد گروہ بوکوحرام نے ان خواتین کو اغواء کیا ہے۔ واضح رہے کہ بوکو حرام نے چھ ماہ قبل صوبۂ بورنو میں واقع چیبوک شہر سے دوسو لڑکیوں کو اغواء کر لیا تھا جن کو ایک سمجھوتے کے بعد اس دہشتگرد گروہ سے تعلق رکھنے والے عناصر کو جیلوں سے رہا کۓ جانے کے بدلے میں آزاد کیا گيا تھا۔ ان طالبات کو بوکو حرام نے صوبۂ بورنو نے چودہ اپریل کو اغواء کیا تھا۔ بوکوحرام نے سنہ دو ہزار نو سے اپنے تشدد آمیز اقدامات کا آغاز کر رکھا ہے اور یہ گروہ نائجیریا میں بہت بڑے خطرے میں تبدیل ہوچکا ہے۔

.......

/169