اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے علاقے کردستان کی جوان لڑکی’’رہانا‘‘ نے ۱۰۰ سے زیادہ دھشتگردوں کو ہلاک کر کے سوشل نٹورک پر عالمی شہرت حاصل کر لی ہے۔
ٹویٹر پر چند لمحوں میں ہزاروں ویزٹرز کے ذریعے شئر کئے جانی والی رہانا کی تصویر ایسے حال میں دکھائی گئی ہے کہ وہ مسکراتے ہوئے اپنی کامیابی کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔
سوشل نٹ ورک پر اس کرد لڑکی کی تصویر کے ساتھ یہ لکھا ہوا ہے: رہانہ نے کوبانی میں داعش سے وابستہ سو سے زیادہ دھشتگردوں کو ہلاک کر کے اپنی شجاعت کا سکہ منوا لیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ رہانا ایک کرد جوان لڑکی ہے جو دھشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے شام کے علاقے کوبانی میں سرگرم جنگ ہے جس نے ۱۰۰ سے زیادہ دھشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔
