اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے صدر باراک اوباما اسلامی جمہوریہ ایران سے ایٹمی معاہدہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور وہ اس مسئلے کو کانگریس میں ووٹنگ سے دور رکھنے کے لئے ہرطرح کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔
امریکہ کے ایک سینئر عہدیدار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ہم معاہدوں کے بارے میں کانگریس کی منظوری نہیں لیتے۔
روس، چین، امریکا، فرانس، برطانیہ اور جرمنی سے ایران کے جوہری مذاکرات چل رہے ہیں اور آئندہ 24 نومبر تک دونوں فریق جامع معاہدے پر دستخط کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ ایران چاہتا ہے کہ وہ پر امن مقاصد کے لئے جوہری سرگرمیاں جاری رکھے اور اس پر عائد غیر قانونی اقتصادی پابندی ہٹا لی جائیں۔
پابندیوں کو ہٹوانے کے لئے امریکی حکومت کو کانگریس کی منظوری کی ضرورت ہوگی۔ امریکہ کی سینئر جوہری مذاکرات کار وینڈي شرمن نے کانگریس کے سامنے مرحلہ وار پابندیوں کو ہٹانے کی تجویز رکھی تھی۔ امریکی کانگریس کے کچھ ارکان کا کہنا ہے کہ اوباما حکومت ایران کے مسئلے میں کانگریس کو نظر انداز کرنا چاہتی ہے۔
.......
/169