21 اکتوبر 2014 - 13:09
ایرانی ماہرین کا وفد ویانا کے لئے روانہ

ایران اورگروپ پانج جمع ایک کے درمیان ماہرین کی سطح کے مذاکرات کےلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ماہرین کا وفد، ویانا کے لئے روانہ ہوگیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین کاوفد گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ دو روزہ ایٹمی مذاکرات انجام دےگاتاکہ مشترکہ ادراک تک پہنچنے کےبعد حتمی ایٹمی معاہدے کے حصول کی راہ ہموار کرسکے۔
ایران میں یورے نیم کی افزودگی ، پابندیوں کے مکمل خاتمےکا طریقہ اور حتمی ایٹمی معاہدے کی مدت وہ بنیادی موضوعات ہيں جس پرفریقین کو اختلاف ہے۔
ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین کے وفود کی سربراہی بالترتیب ایران کی وزارت خارجہ میں بین الاقوامی سیکورٹی اور سیاسی امور کے سربراہ حمید بعیدی نژاد اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کے مشیراعلی اسٹیفن کلمنٹ کررہے ہيں۔
ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے چودہ سے سولہ اکتوبر تک جامع ایٹمی مذاکرات کےآٹھویں دور کے انعقاد کے بعد کہا تھا کہ ماہرین کے اجلاس میں اختلافی مسائل کا جائزہ لیا جائےگا اور اس کے بعد سہ فریقی اجلاس منعقد ہوگا جس میں ایران اور امریکہ کے وزرائےخارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کیتھرین اشٹن موجود رہيں گی۔

.......

/169