21 اکتوبر 2014 - 09:09
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کی اکثریت سرکاری ملازموں کی ہے

پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے تو ان میں اکثریت سرکاری ملازموں کی ہوتی ہےاور ان کا تعلق کے ایم سی اور واٹر بورڈ سے ہوتا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے تو ان میں اکثریت سرکاری ملازموں کی ہوتی ہےاور ان کا تعلق کے ایم سی اور واٹر بورڈ سے ہوتا ہے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی سربراہی میں کراچی میں امن و امان کا مسئلہ 25 برس پراناہے، وزیر اعلیٰ سندھ کی نگرانی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جتنا کام کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی اور اس پر ہم سب کو فخر ہے، اسی ٹارگٹ آپریشن کے نتیجے میں ہمارے سیکڑوں پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں، پولیس نے کئی اہم واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔

.......

/169