اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی طالبان نے اپنے ترجمان شاہداللہ شاہد کو برطرف کردیا۔ شاہداللہ شاہد کا اصل نام، شیخ مقبول ہے جو شاہداللہ شاہد کے نام سے طالبان ترجمان کی حیثیت سے سرگرم عمل تھا۔ پاکستانی طالبان کا کہنا نے کہ شیخ مقبول اب بھی شاہداللہ شاہد، نام کا استعمال کرسکتا ہے۔طالبان نے اپنے ترجمان کو برطرف کرنے کی، کوئی وجہ نہیں بتائی۔تاہم کہا جاتا ہے کہ شاہداللہ شاہد نے حال ہی میں طالبان گروہ کے پانچ دیگر رہنماؤں کے ہمراہ داعش گروہ کے سرغنہ ابوبکر البغدادی سے بیعت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ طالبان کے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہداللہ شاہد داعش گروہ میں شمولیت اختیار کرنا چاہتا ہے۔
.......
/169