21 اکتوبر 2014 - 07:06
ایران کی جانب کربلامیں ہونے والے دہماکوں کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں ہونے والے دہشتگردانہ دہماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ مرضیہ افخم نے دہشتگردی کی لعنت کے مقابلے میں عراق کی حکومت اور عوام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی واضح حمایت کا اعلان کرتے ہوئے، عراق کے مختلف قبائل اور اقوام کے درمیان باہمی اتحاد و وحدت کے تحفظ اور دہشتگردی اور تفرقہ پھیلانے والے عوامل کے خلاف ٹھوس مقابلے کے لئے عراق کی حکومت، عوام اور فوج کے مضبوط عزم و ارادے کو عراق اور علاقے میں میں جاری سازشوں کو ناکام بنانے کا باعث قرار دیا۔
وزارت خارجہ کی ترجمان نے کربلائے معلی میں رونما ہونے والے دہشتگردانہ بم دہماکوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور عراق کے مختلف شہروں میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے نئے سلسلے کی عالمی سطح پر بھر پور مذمت کیئے جانے کا مطالبہ کیا۔

.......

/169