21 اکتوبر 2014 - 06:55
ایران اور آمینیا کے وزیراعظم کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران اور آرمینیا اور تمام علاقائی ممالک حتمی طور پر دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں، کیونکہ علاقائی سیکیورٹی میں باہمی تعاون نہایت ہی مفید واقع ہوتا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کی شام تہران میں آرمینیا کے وزیر اعظم ھویک ابرہیمیان کے ساتھ ملاقات میں علاقے میں دہشتگرد گروہوں کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد تمدن اور انسانیت کے دشمن ہیں اور عیسائیوں اور مسلمانوں کو قتل کرنا، ان کے لئے کوئی فرق نہیں کرتا۔ صدرمملکت روحانی نے کہا کہ سیکیورٹی کو تقسیم نہیں کیا جاسکتا اور اگر ایک ملک دہشتگردی سے متاثر ہوتا ہے تو اس کے اثرات دیگر ملکوں کے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسی طرح ایران اور آرمینیا کے دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، دونوں میں موجود تمام گنجائشوں سے استفادہ کے لئے، دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔ آمینیا کے وزیراعظم نے بھی دونوں ملکوں کے دیرینہ، دوستانہ اور تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کا دورۂ تہران تمام شعبوں خاصطور سے اقتصادی شبعوں میں ایران اور آمینیا کے تعلقات میں توسیع کے لئے زمین فراہم کرے گا۔

.......

/169