20 اکتوبر 2014 - 13:11
ایران، فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا

وزيرخارجہ محمد جواد ظریف نے فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے جنرل سکریٹری رمضان عبداللہ شلح سےملاقات میں تاکید کی ہے کہ ایران، غزہ کی تعمیر نوسمیت مزاحمت کے تمام مراحل میں فلسطینی عوام کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے جنرل سکریٹری رمضان عبداللہ شلح نے اتوار کو تہران میں وزیرخارجہ جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے ناقابل شکست ہونے کا طلسم توڑنے اور غزہ کی کامیابی کی دوبارہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران، غزہ کی تعمیرنو کے مرحلے سمیت مزاحمت کے تمام مراحل میں فلسطینی عوام کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہے گا۔

اس ملاقات میں تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل رمضان عبداللہ نے بھی ایران کی جانب سے فلسطینی عوام اور مزاحمت کی مسلسل حمایت و مدد کو سراہتے ہوئے کہا کہ غزہ کی 50 روزہ جنگ میں دنیا کے ایک سب سے بڑے اسلحہ کے گودام کے سامنے فلسطینی مزاحمت کی استقامت وپائیداری، ایک عظیم اور مثالی کامیابی ہے۔
.......

/169