اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق انسانی معاشرے میں پائے جانے والے اکثردقیانوسی تصورات کو ہم اور آپ من و عن تسلیم کر لیتے ہیں۔ بالخصوص ایک تصور جو قدرے عام ہے کہ مرد، عورت کے مقابلے میں اپنے گرد و پیش سے زیادہ آگہی رکھتا ہے اور اسی لیے وہ مسابقت میں زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ اس کے برعکس عورتیں مقابلے سے گھبراتی ہیں اور انھیں تعاون کرنے میں زیادہ بہتر تصور کیا جاتا ہے۔
لیکن ایک حالیہ تحقیق سے وابستہ سائنس دانوں نے اس تصور کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مطالعے میں اگرچہ یہ خیال درست ثابت ہوا ہے کہ مرد مقابلے کو زیادہ پسند کرتے ہیں اور اس سے پورے طور پر لطف اندوز ہوتے ہیں، لیکن دوسری جانب یہ تاثر بھی غلط ثابت ہوا ہے کہ عورتیں مقابلے سے زیادہ تعاون کو پسند کرتی ہیں۔
.......
/169