20 اکتوبر 2014 - 06:09

یمن کی تحریک انصاراللہ نے ایک اور شہر کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی تحریک انصاراللہ نے ایک اور شہر کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ الحوثیوں نے دارالحکومت صنعا کے جنوب میں واقع یریم شہر کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔اس سے قبل گذشتہ ہفتے انصاراللہ نے بحیرۂ احمر میں واقع اہم بندرگاہ، الحدیدہ پر قبضہ کرلیا تھا۔اس تحریک نے اسی طرح سعودی عرب سے ملنے والے سرحدی صوبے، حّجہ میں الطوال کی سرحدی گذرگاہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا جس پر سعودی عرب بوکھلا اٹھا تھا۔واضح رہے کہ ان سرحدی علاقوں میں القاعدہ سے وابستہ گروہ، سعودی عرب کی حمایت کی بدولت دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲