اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت منامہ ميں يہ مظاہرہ بحرين کي چودہ فروري نامي تحريک کي دعوت پر کيا گيا - مظاہرين نے بحرين ميں عوامي ريفرنڈم کا مطالبہ کيا - مظاہرے کا مقصد بحرين ميں ريفرنڈم کے لئے عوامي حمايت حاصل کرنا تھا - خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے مظاہرين پر زيريلي گيس کے گولے داغےاور مظاہرين کو آگے بڑھنے سے روک ديا مظاہرين کو روکنے کے لئے فوجي گاڑيوں کا بھي سہارا ليا گيا اور سيکورٹي فورس کے دستوں کو مزيد مظاہروں کوروکنے کے لئے تعينات کرديا گيا ہے - خبروں ميں کہا گيا کہ بحرين کے انقلابيوں نے اپنے مشترکہ بيان ميں کہا ہے کہ عشرہ محرم حکومت مخالف تحريک کو تيز کرنے کا بہترين موقع ہے -
بحريني انقلابيوں کا کہنا ہے کہ انقلاب بحرين کا راستہ امام حسين عليہ السلام کے بتائے ہوئے انقلاب کا ہي راستہ ہے - بحريني انقلابيوں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ عشرہ محرم کي مجالس اورعزاداري کے جلوسوں ميں بھرپور طريقے سے شرکت کرکے فلسفہ عاشورہ اور اس کي اہميت کو اجاگر کريں -





.......
/169