19 اکتوبر 2014 - 09:18
سیالکوٹ:پکھلیاں سیکٹرمیں بھارتی فائرنگ، پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے آج پھر ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ بلااشتعال فائرنگ کی ۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  بھارتی سیکیورٹی فورسز نے آج پھر ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ بلااشتعال فائرنگ کی ۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پر پکھلیاں سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی ۔ پاک فوج نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

.......

/169