18 اکتوبر 2014 - 16:07
تہذیبوں کے اندر جنگ کروانا مغرب کی نئی چال ہے

سپاہ پاسداران میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا ہےکہ تہذیبوں کے اندر جنگ کروانا اسلام سے مقابلہ کرنے کی مغرب کی نئي چال ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران میں ولی فقیہ کے نمائندے نے کہا ہےکہ تہذیبوں کے اندر جنگ کروانا اسلام سے مقابلہ کرنے کی مغرب کی نئي چال ہے۔ حجۃ الاسلام علی سعیدی نے آج مبلغین کی کانفرنس میں کہا کہ دوہزار پانچ تک امریکہ نے تمدنوں کی جنگ کا فلسفہ چھیڑ رکھا تھا اوراسی بہانے سے عراق و افغانستان پر حملے کئے تھے اور اب تہذیبوں کے اندر جنگ کا پروپگينڈا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اس بہانے اسلامی گروہوں کو ایک دوسرے کے سامنے لاکھڑا کیا ہے۔ سپاہ پاسداران میں ولی فقیہ کے نمائندے نے تہذیبوں کے اندر جنگ شروع کروانےسے امریکہ کے اھداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج شیعہ اور سنی کی بحث نہیں ہے بلکہ امریکہ تمام اسلامی گروہوں کو ایک دوسرے سے لڑانے کی کوشش کررہا ہے اور وہ خود براہ راست جنگ میں شریک نہیں ہوگا۔ سعیدی نے کہا کہ امریکہ تین طرح کے اسلاموں کا پروپگينڈا کرتا ہے تکفیری اسلام، سکیولر اسلام اور شیعی انتھا پسند اسلام اور اس سے اس کا ھدف مسلمانوں کے مقدسات کو تباہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالم اسلام کا قلب ہے اور عالم اسلام میں نہایت ہی اہم پوزیشن کا حامل ہے۔

.....

/169