اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تہران کے دورے پر آئے رمضان عبداللہ نے کہا کہ ایران نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کا اسٹرٹیجک تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے کے علاقے کو ہتھیاروں سے لیس کرنے کی تجویز اہم حکمت عملی ہے جس سے فلسطینی مزاحمت کاروں کے حوصلے اور طاقت میں اضافہ ہوگا۔
رمضان عبداللہ سے ملاقات میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخاني نے کہا کہ غزہ پٹی کی تعمیر نو اور اس کی دفاعی توانائي کو بڑھانا، ایران کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ تكفيري شدت پسند تنظیموں کو وجود میں لا کر سامراجی طاقتیں مسلمانوں کی طاقت کو آپسی لڑائیوں کی بھینٹ چڑھا دینا چاہتی ہیں اور صیہونی حکومت کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے لوگوں کی توجہ مسئلہ فلسطین کی جانب سے ہٹانے کی کوشش میں ہیں۔
اس ملاقات میں رمضان عبداللہ نے کہا کہ ایران کی اسٹرٹیجک مدد کی وجہ فلسطینیوں کو حالیہ غزہ جنگ میں فتح ملی ہے۔
.......
/169