18 اکتوبر 2014 - 13:59
داعش کے بارے ميں سي آئي اے کے سابق ايجنٹ کے انکشافات

امريکا کي قومي سلامتي کي ايجنسي کے سابق اہلکار ايڈورڈ اسنوڈن نے کہا ہے کہ داعش کو امريکا اور اسرائيل کي خفيہ ايجنسي نے بنايا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امريکا نے برطانيہ کي خفيہ ايجنسي ايم آئي سيکس اور اسرائيل کي خفيہ ايجنسي موساد کے ساتھ مل کر داعش کو تشکيل ديا ہے ۔ امريکا کے سابق جاسوس اہلکار اسنوڈن نے بتايا کہ امريکا برطانيہ اور اسرائيل کے تعاون سے ہي داعش وجود ميں آيا ہے ۔

اسنوڈن کے بقول ان تينوں حکومتوں نے کوشش کي کہ  ايک ايسا دہشت  گرد گروہ تشکيل ديں جو پوري دنيا سے دہشت گردوں کو اپني صفوں ميں شامل کرے اور ايک خاص علاقے ميں دہشت گردانہ کاروائياں انجام دے ۔

امريکا کے سابق جاسوس اہلکار اسنوڈن نےجو راز فاش کئےہيں ان کے مطابق اسرائيل کي سيکورٹي کو يقيني بنانے کا واحد راستہ يہ ہے کہ اسرائيل کے مخالف ملکوں کي سرحدوں پر ان ملکوں کا ايک دشمن گروہ تيار کيا جائے جو ان ملکوں ميں دہشت گردانہ کاروائياں انجام ديتارہے ۔ اسنوڈن کے انکشافات ميں کہا گيا ہے کہ داعش کے سرغنہ ابوبکر بغدادي کو موساد نے فن تقرير سکھانے کے ساتھ ساتھ ايک سال کي فوجي ٹريننگ بھي دي ہے ۔

.......

/169