18 اکتوبر 2014 - 10:35
مسجد الاقصیٰ کی حمایت میں نکالی گئی ریلی پر حملہ، خود مختار انتظامیہ پر شدید تنقید

فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تحریک حماس نے مسجدالاقصی کے محافظوں کی سرکوبی کی وجہ سے فلسطین کی خود مختار انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ القدس نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان ابو زہری نے کہا کہ جمعہ کے دن غرب اردن کے شہروں میں مسجدالاقصی کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلیاں کے شرکاء پر فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی فورسز کی جانب سے کیا جانے والا تشدد ناقابل قبول ہے۔
ابو زہری نے غزہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسجد الاقصی کے محافظوں کی سرکوبی، غاصب صہیونی حکومت کی خدمت کے مترادف ہے اور اسرائیل مسجد الاقصی کو منھدم کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کررہا ہے، لیکن فلسطینی قوم صہیونیوں کی اس ناپاک سازش کو ناکام بنادیں گے۔
تحریک حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطین کی متحدہ قومی حکومت کے وزیر اعظم رامی الحمداللہ، حتمی طور پر اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں اور مسجد الاقصی اور اسلامی مقدسات کے محافظوں کی سرکوبی کے لئے فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی فورسز کے اقدامات کی راہ میں رکاوٹ بنیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲