اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق 2014ء کے بدترین ایئرپورٹ کی رپورٹ میں ایک مسافر کے اس اقتباس کو بھی شامل کیاگیا جس نے جارحانہ سیکورٹی چیکنگ اور ہجوم کی وجہ سے اسے ایک مرکزی جیل سے موازنہ کیا۔سفر کرنے والے ایک دہائی سے زائد عرصے سے مسافروں کو ہینڈل کرنے میں ہوائی اڈے کی ناکامی کے بارے میں شکایت کرتے آرہے ہیں۔سائٹ کے مطابق اسلام آباد کا نیا ائیرپورٹ 2016 ءکے وسط میں مکمل ہو گا ،نئے ہوائی اڈے سے ڈرامائی انداز میں سفر کی بہتر سہولتیں ہونی چاہیے۔ منیلا کا ایئرپورٹ جو گزشتہ 3 سال سے مسلسل بدترین ایئرپورٹ میں سرفہرست رہا اب وہ چوتھے نمبر ہے۔ 2014 ءکے بدترین ایئرپورٹ کی فہرست میں دوسرے پر سعودی عرب کا جدہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ،تیسرے پرنیپال کا کھٹمنڈو تری بھون بین انٹرنیشنل ایئرپورٹ اورپانچویں پر ازبکستان کا تاشقند کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے۔ جبکہ چھٹے پر فرانس میں پیرس کا ٹل ایئرپورٹ،ساتویں پر جرمنی کا فرینکفرٹ ہیں ،آٹھویں پر اٹلی کا برگیمو اوریو السیریو ،نویں پر جرمنی کا برلن ٹیگل اور دسویں پر نیویارک شہر لگوارڈیا ایئرپورٹ شامل ہے۔
.......
/169