16 اکتوبر 2014 - 10:23
ایران کے جوہری مسئلے میں جامع جوہری سمجھوتہ طے پانے کی ضرورت: روس

روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے میں وقت سے زیادہ جامع جوہری سمجھوتہ طے پانے کی اہمیت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے میں وقت سے زیادہ جامع جوہری سمجھوتہ طے پانے کی اہمیت ہے۔ روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ سمجھوتے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اس کا مقررہ وقت میں طے پانا مذاکرات کا وقت بڑھائے جانے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ مقررہ وقت میں مزید توسیع سے مذاکرات کی سنجیدگی پر اثر پڑسکتا ہے جس سے مذاکرات بھی شکست سے دوچار ہوسکتے ہیں۔ روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ ایران کے جہوری مسئلے میں میں عزم و ارادہ، سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲