16 اکتوبر 2014 - 07:34
تصویر: شہداء کے اہل خانہ کی فداکاری دشمن کی مایوسی کاسبب

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جنگی محاذوں پر شہداء کی موجودگي، ان کی اور ان کے اہل خانہ کی فداکاری اور قربانیوں کے باعث دشمن ایران کی سرزمین پر قبضے سے مایوس ہوا تھا اور اگر جنگي محاذوں پر یہ فداکاری نہ ہوتی تو دشمن ایران پر اپنے حملے جاری رکھنے کے سلسلے میں مایوس نہ ہوتا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے گزشتہ شب دفاع مقدس کے دو شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اس ملاقات میں شہداء کی والدہ اور ان کے اہل خانہ سے کہا کہ تمہاری اور تمہارے بیٹوں کی قربانی اور فداکاری بہت  ہی عظیم  ہے کیونکہ جنگي محاذوں پر آپ کے بیٹوں کی قربانیوں اور فداکاری کی وجہ سے ہی دشمن اس سرزمین پر قبضے سے مایوس ہوا تھا اور اگر یہ فداکاری نہ ہوتی تو دشمن ایران پر اپنے حملے جاری رکھنے کے سلسلے میں مایوس نہ ہوتا۔  ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا کہ آج اگر ہم دیکھ رہے ہیں کہ لبنان ، شام اور عراق میں ظلم کے مقابلے میں استقامت کی جارہی اور فداکاری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے تو یہ ان شہداء کا رہین منّت ہے جنھوں نے یہ دروازہ مستقبل کے تمام لوگوں کے لۓ کھول دیا ہے۔

.......

/169