اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے سیاسی لیڈر موسی عبدعلی نے آج لندن میں ایک پریس کانفرنس میں گاما رسوائي کیس کے بارے میں کہا کہ دوہزار چھے میں جب انہوں نے لندن میں پناہ لی تھی تو آل خلیفہ نے ان کے ذاتی کمپیوٹر کی جاسوسی کی تھی۔ ایک اور بحرینی رہنما نے کہا کہ جب وہ بحرین گئے تھے تو انہیں گرفتار کرکے چھے ماہ تک قید میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ سن دوہزار کا ہے اور آل خلیفہ نے ان کے کمپیوٹر میں جاسوسی کے آلات نصب کردیئے ہیں جن سے ان کی جاسوسی جاری ہے۔ ادھر بحرین کے ایک اہم لیڈر الشہابی نے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے ایک بااثر رہنما نے انہیں اطلاع دی ہے کہ آل خلیفہ ان کے کمپیوٹر کی جاسوسی کررہی ہے۔ دریں اثنا لندن میں آل خلیفہ کی جاسوسی سرگرمیوں کے بارے میں کانفرنس کروانے والی شخصیت ادریانیل امیدیس نے کہا ہے کہ برطانیہ کی گاما کمپنی کی مدد سے آل خلیفہ کے کارندے بحرینی لیڈروں کی جاسوسی کررہے ہیں۔ کچھ دنوں قبل برطانیہ کی ایکی عدالت نے کہا تھا کہ گاما کمپنی نے غیر قانونی طریقے سے بحرین، اتھیوپیا ، مصر اور ترکمنستان کو جاسوسی کے سافٹ ویر دیئے ہیں۔ اس عدالت نے کہا ہے کہ یہ ممالک، انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہیں۔
.......
/169