15 اکتوبر 2014 - 15:53
ایران کے خلاف سخت لہجہ، چامسکی کی امریکہ پر تنقید

معروف امریکی مفکر نوام چامسکی نے امریکی حکام کی جانب سے ایران کے خلاف بیانات میں سخت لب و لہجہ اختیار کئے جانے پر کڑی تنقید کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے ہمیشہ اس بات کی تکرار کی جاتی رہی ہے کہ ایران کے سلسلے میں سارے آپشنز میز پر موجود ہیں جبکہ اس قسم کا بیان، سفارتی آداب کے خلاف اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہے۔ معروف امریکی مفکر نوام چامسکی نے کہا کہ زور زبردستی اور دھونس دھمکیوں سے کوئی مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا۔واضح رہے کہ باوجود اسکے کہ ایرانی حکام کی جانب سے بارہا تاکید کے ساتھ اعلان کیا جاتا رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن ہے مگر امریکہ اور بعض یورپی ممالک، ہمیشہ یہ دعوی کرتے رہے ہیں کہ ایران اٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

.......

/169