اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کا ایک پراسرار ڈرون طیارہ زمین کے مدار کا 22 مہینے تک دورہ کرنے کے بعد ایسی حالت میں زمین پر اترنے والا ہے جب اس کے جاسوسی یا فوجی مشن کے لئے بھیجے جانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔
ایکس -37 بی، 11 دسمبر 2012 کو فلوریڈا کے کیپ كناویرل سے خفیہ مشن کے لیے روانہ ہوا تھا۔ یہ طیارہ دیکھنے میں چھوٹے سیٹلائٹ کی طرح لگتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ایکس -37 بی جاسوس سیٹلائٹ کی طرح کام کرتا ہے۔ اس میں ایندھن کا بڑا ٹینک بڑی ہی مہارت سے نصب کیا گیا ہے جو اسے مدار تبدیل کرنے میں مدد کرتا ہے تاکہ زمین سے اس کا پتہ نہ لگ سکے۔
کیلیفورنیا میں واقع وینڈینبرگ ہوائی چھاؤنی نے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ویب سائٹ پر پائلٹوں اور ہوا میں پرواز کرنے والوں کے لئے ایک نوٹس جاری کیا اور اعلان کیا کہ جنوبی کیلیفورنیا کی چھاؤنی کے آس پاس کا آسمان منگل کو صبح سے دوپہر تک بند رہے گا۔
.......
/169