اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے کہا ہے کہ ترکی نے عراق اور شام میں حکومت کے خلاف بر سر پیکار دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کے خلاف اپنے فضائی اڈے امریکہ کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کا کہنا تھا کہ ترکی نے امریکہ اور نیٹو کو داعش کے خلاف اپنے فضائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے، امریکہ ترکی کی جانب سے انقرہ کے جنوب میں واقع انجرلک اییر بیس کے استعمال کی اجازت دینے کا خیر مقدم کرتا ہے وزیر دفاع چک ہیگل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی وزیردفاع نے اپنے ترکیش ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور شام میں داعش کے خلاف برسر پیکار افراد کو تربیت فراہم کرنے اور ناٹو ممالک کی معاونت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوغلو بھی شام کی اپوزیشن کی حمایت اور داعش کے خلاف ایک تیسری فورس کے قیام کے لئے روز دیا تھا۔واضح رہے کہ ترکی داعش دہشت گردوں کا اس سے قبل بہت بڑا حامی رہا ہے اور اب بھی درپردہ داعش دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہا ہے۔ ترکی داعش دہشت گردوں کی حمیت کرکے شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانا چاہتا ہے۔
.......
/169