اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسحاق جہانگیری نے آج تہران میں پائدار سیاحت کا ماحول فراہم کرنے کے لئے منعقدہ عالمی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مشرق وسطی کے پرآشوب علاقے میں ایران سب سے زیادہ پائدار ملک ہے کہا کہ علاقے کےممالک کو مفاہمت کے حصول کے لئے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سماجی میدانوں میں ہمہ گیر تعاون کی ضرورت ہے۔ ایران کے نائب صدر نے کہا کہ ایران تمام میدانوں میں مسائل کے حل کی بنیاد اشتراک عمل کو سمجھتا ہے اور اس سلسلے میں انتہاپسندی کےخلاف حقیقی جدوجہد کےلئے ہرطرح کے تعاون کاخیرمقدم کرتاہے. جہانگیری نےاس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ آج دنیا کی ہرقوم میں حقیقت پسندی کی فکر پیدا ہوئي ہے کہا کہ ، گذشتہ برس اقوام متحدہ میں تشدد سے پاک دنیا کے زيرعنوان صدرمملکت کی تجویز کا مختلف قوموں کی جانب سے خیرمقدم ، اس حقیقت کاغماز ہے۔
.......
/169