14 اکتوبر 2014 - 07:39
امریکہ کا داعش کے خلاف زمینی کاروائی کرنے سے انکار

امریکہ کی مسلح افواج کی کمیٹی کے سربراہ جنرل مارٹن ڈمپسی نے دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف امریکہ کی زمینی فوج کو میدان میں لائے جانے کا آپشن مسترد کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق جنرل مارٹن ڈمپسی (Martin Dempsey) نے کہا ہےکہ اس وقت اس بات کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ امریکہ کی برّی فوج مشرق وسطی روانہ کی جائے۔ واضح رہےکہ امریکہ نے دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلے کے بہانے پہلے مرحلے میں ایک اتحاد تشکیل دیا اور اب بھی وہ اس بہانے سے کہ داعش عراق میں پیشقدمی کررہا ہے عراق کی سرزمین میں اپنی فوجی موجودگي کی  پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کے لۓ کوشاں ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام کی حکومت کے مخالفین کو ہتھیاروں سے مسلح کر کے دہشتگرد گروہ داعش کو جنم دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲