اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صالح العاروری نے آج فلسطینیوں کے ہاتھوں فوجیوں کی گرفتاری سے متعلق منظر عام پر آنے والی خبروں کی توثیق نہیں کی گئي ہے اور حماس صرف فلسطینی قیدیوں کی آزادی سے متعلق ہونے والے مذاکرات کے دوران گرفتار شدہ فوجیوں کے حقیقی اعداد و شمار ظاہر کرتی ہے۔ العاروری نے مزید کہاکہ حماس قیدیوں کے بارے میں صیہونی حکومت کو اطلاعات مفت فراہم نہیں کرتی ہے بلکہ اس حکومت کو اس کے لۓ قیمت ادا کرنا ہوگي۔ واضح رہے کہ حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام نے اکاون روزہ جنگ کے دوران مشرقی غزہ پٹی سے صیہونی فوجی شائول آرون کی گرفتاری کی خبر دی تھی۔ جبکہ صیہونی حکومت نے رفح میں ایک اور صیہونی فوجی گولڈن ھدار کے لاپتہ ہونے کی خبر دی تھی۔ لیکن فلسطینی مجاہدین نے اس کے بارے میں کوئي رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲