14 اکتوبر 2014 - 07:21
روس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حق میں ووٹ ڈالے گا

روس نے کہا ہےکہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کےحق میں ووٹ ڈالے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس نے کہا ہےکہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کےحق میں ووٹ ڈالے گا۔ اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے ویتالی چورکین نے آج اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا قوی امکان پایا جاتا ہےکہ امریکہ اس قرارداد کو ویٹو کردے۔ فلسطینی اتنظامیہ کی تجویز کے مطابق فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لئے سلامتی کونسل کی منظوری ملنا ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲