اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عبدالمالک الحوثی نے آج عید غدیر کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولایت، اسلام کا بنیادی ترین اور اہم ترین اصول ہے اور یہ کسی خاص گروہ سے مخصوص نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں بلند بانگ دعوے کرنے والے ولایت کے مخالف ہیں جو خفیہ طریقے سے دشمنی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی دشمنی، آزادی رائے، آزادی فکر اور جمہوریت کے منافی ہے۔ عبدالمالک الحوثی نے کہا کہ ملک میں جاری سکیورٹی بحران کو حل کرنے کے لئے مستحکم سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یمن کے جنوبی علاقے کے عوام کے مطالبات کی حمایت بھی کی۔ دریں اثنا تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا اعلان عنقریب کیا جائے گا اور اس سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یمن کے صدر عبدربہ منصورہادی، اپنے کسی قریبی کو وزیر اعظم بناکر عوام کے مطالبات کو نظرانداز کرنا چاہتے ہیں۔
.......
/169