اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ کی معروف کیمبرج یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے کئے جانے والے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا نے اپنے ملک امریکہ کو دنیا کے امن کے لئے داعش سے بڑا خطرہ قراردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی کے طلبا نے امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں ایک سروے کیا جس میں سوال پوچھا گیا کہ آپ امریکہ اور داعش میں سے کسے دنیا کے امن کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں جس پر طلبا کی اکثریت کا کہنا تھا کہ امریکہ کی دنیا اور اس کی دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی پالیسی دنیا میں امن کے لئے داعش سے بڑا خطرہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲