12 اکتوبر 2014 - 11:50
داعش کا نیا کاروبار، عراقی بچوں کی اسرائیل اسمگلنگ

عراق اور شام میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشتگرد گروہ عراقی اور شامی بچوں کا اسرائیل کے ساتھ کاروبار کررہے ہیں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تیونس کے اخبار الشروق نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشتگرد گروہ عراقی اور شامی بچوں کا اسرائیل کے ساتھ کاروبار کررہے ہیں ۔
اخبار کے مطابق داعش دہشتگرد یہ کام انسانی اسمگلروں کے ذریعہ انجام دے رہے ہیں اور اسرائیل کے انسانی اسمگلر صرف شیر خوار بچوں کو خرید رہے ہیں۔
اخبار کے مطابق بچوں کی خرید و فروخت شام کے ان علاقوں میں ہورہی ہے جو داعش دہشت گردوں کے زیر کنٹرول ہیں اور پھر بچوں کو شام سے ترکی میں منتقل کیا جاتا ہے اور ترکی سے تل ابیب لا یاجاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲