12 اکتوبر 2014 - 11:36
خیبر ایجنسی: طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری

پاکستان کے جنگی طیاروں نے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں آج اس ملک کے جنگی طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے گیارہ دہشتگردوں کو ہلاک اور کئی دیگر کو زخمی کردیا۔ اس حملے میں طالبان کے تین خفیہ ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ یہ حملہ دتہ خیل کے علاقے میں کیا گیا۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اس ملک کا فوجی آپریش پندرہ جون سے جاری ہے جس میں ابتک بارہ سو سے زائد دہشتگرد ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں کی تعداد میں دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کئے جاچکے ہیں۔ابتک کئی قبائلی علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کیا جاچکا ہے جن میں میر علی اور میرانشاہ کے علاقے بھی شامل ہیں۔ پاکستانی فوج کے اس آپریشن کے نتیجے میں ابتک دس لاکھ سے زائد افراد اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ پاکستان کے حکام نے بارہا تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے جبتک پاکستان سے دہشتگردوں کا صفایا نہیں ہوجاتا فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

.......

/169