12 اکتوبر 2014 - 11:35
افغانستان: امریکہ اور داعش کے خلاف مظاہرے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشتگردی کی حمایت کرنے والے امریکہ اور دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اس مظاہرے میں افغان عوام نے وسیع پیمانے پر شرکت کی جنھوں نے شام و عراق میں داعش دہشتگردوں کے ہاتھوں عام شہریوں کے بہیمانہ قتل عام اور اسی طرح دہشتگردوں کی حمایت میں امریکی اقدامات کی شدید مذمت کی۔ ان مظاہرین نے داعش دہشتگرد گروہ کے پرچم کو نذر آتش اور اس گروہ سے شدید نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔ مظاہرے کے شرکاء نے شام و عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں پر امریکی حملے کو بھی نمائشی اقدام قرار دیا جس کا مقصد رائے رامہ کو فریب دینا ہے۔ مظاہرین نے شام کے شہر کوبانی کے عوام سے بھی اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ کوبانی شہر کے بعض علاقوں پر داعش دہشتگرد گروہ نے قبضہ کرلیا ہے جہاں شام کی کرد قوتوں اور داعش دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

.......

/169