12 اکتوبر 2014 - 11:20
شام: کیمیکل گیس استعمال کرنے کا امریکی الزام بے بنیاد ہے

شام نے دمشق کی جانب سے کیمیکل مواد کے استعمال پر مبنی مغرب خاصطور پر امریکہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہےکہ شمالی شام کے بعض علاقوں میں کورین گیس کے استعمال پر مبنی دمشق کے خلاف امریکہ اور بعض مغربی ملکوں کے الزامات کو باطل اور حقیقت سے دور قرار دیا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ الزامات اور دعوے جھوٹے ہیں، تاکید کی کہ واشنگٹن اور بعض یورپی ممالک نے اقوام متحدہ اور کیمیکل ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی تنظیم کی مجلس عاملہ کی حالیہ رپورٹوں سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے، دمشق کے خلاف یہ الزام عائد کیئے ہیں۔
شام کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق شام نے ملک میں دہشتگردوں کے خلاف کسی بھی کارروائی میں کسی بھی قسم زہریلی اور کیمکل مواد اور کورین گیس کا استعمال نہیں کیا ہے اور شام ایسے ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ابھی تک کئی مرتبہ شام پر ملک میں مخالفین کے خلاف کیمکل ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد ہے، جبکہ دمشق نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔

.......

/169