12 اکتوبر 2014 - 11:10
کوبانی کے عوام کے خلاف امریکی سازش

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے شام کے شہر کوبانی کے عوام کے خلاف امریکہ کی سرکردگی میں اتحادی فوجوں کی سازشوں کے حوالے سے خبر دار کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جنرل حسن فیروزآبادی نے آج دہشتگردی کے خلاف نمائشی اتحاد کے خفیہ عزائم اور علاقے کی پیچیدہ صورتحال کے مقابلے میں نہایت ہی ہوشیاری کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سازشوں کی بو آرہی ہے اور ان سازشوں کے بھینٹ شام کے شہر کوبانی کے عوام چڑھ رہے ہیں۔ شام میں غیر ملکی گوجیوں کی مداخلت کے لئے زمین ہموار کی جا رہی ہے۔ ایران کے چیف آگ آرمی اسٹاف جنرل حسن فیروزآبادی نے داعش کے ہاتھوں کوبانی میں کرد مسلمان عوام کے قتل عام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس قتل عام پر نہایت ہی تشویش میں مبتلا ہے اور اس کو ایک المیہ اور انسانیت کے خلاف جرم سمجھتا ہے۔ جنرل فیروزآبادی نے اس بات پر تاکید کے ساتھ کہا کہ کوبانی کے عوام کو فوری مدد کی ضرورت ہے کہا کہ ھمسایہ ملک ترکی، کوبانی کی سرحد کے قریب ہے اور ترکی نے راستہ بند کر رہا ہے اور امداد رسانی کے کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔ جنرل حسن فیروزآبادی نے اسی طرح اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کوبانی شہر میں مزاحمت جاری ہے تاکید کی کہ اگر کوبانی کے عوام تک امداد پہنچ جائے تو وہ داعش کو شکست دے سکتے ہیں.

.......

/169