12 اکتوبر 2014 - 10:20
داعش کے خطرات: پوتین، اردوغان ٹیلی فونی گفتگو

کرملین کے پریس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ روس اور ترکی کے صدور نے دہشتگرد گروہ داعش کے بارے میں ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کرملین کے پریس دفتر نے تاکید کی ہے کہ ولادیمیر پوتین اور رجب طیّب اردغان کی ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے علاقے میں داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات کا جائزہ لیا۔

روس اور ترکی کے سربراہاں مملکت نے اسی طرح عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں اور ماسکو، انقراء کے درمیان جاری تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر نے ولادیمیر پوتین کے ساتھ اس گفتگو میں اقتصادی، تجارتی اور زراعت کے شعبوں میں انقراء – ماسکو کے درمیان تعاون کی سطح میں اضافے کا خیر مقدم کیا۔

یہ ایسی صورت میں ہے کہ کردوں نے ترکی پر داعش کی حمایت کا الزام لگایا ہے اور گذشتہ چار دنوں میں ترکی کے مختلف شہروں میں شام کے شہر کوبانی میں داعش کے ہاتھوں کردوں کے قتل عام کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں اور ان مظاہروں میں پولیس اور عوام کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 33 افراد جاں بحق اور 187 زخمی ہوئے جبکہ 368 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

.......

/169