اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی میری لینڈ یونیورسٹی اور تہران یونیورسٹی نے ایک سروے کرایا ہے جس سے معلوم ہوتا ہےکہ اناسی فیصد ایرانی باشندے اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کو نہایت ضروری اور پندرہ فیصد کسی حدتک ضروری اور صرف تین فیصد غیر ضروری سمجھتے ہیں۔اس سروے کے مطابق انہتر فیصد ایرانیوں نے کہا ہے کہ ان کا ایٹمی پروگرام پرامن ایٹمی ٹکنالوجی سے استفادہ کے لئے ہے۔ اس سروے کے مطابق اکہتر فیصد ایرانیوں نے کہا ہے کہ انہیں پرامن ایٹمی پروگرام رکھنے کا حق ہے کیونکہ رہبرانقلاب اسلامی نے فتوی دیا ہے کہ ایٹمی ہتھیار اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔ اس سروے سے معلوم ہوا ہےکہ اکاون فیصد باشندوں نے کہا ہےکہ پابندیوں سے ایران کی معیشت پر کافی برے اثرات پڑے ہیں۔ اس سروے کے مطابق چھہتر فیصد ایرانیوں نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین معاہدے کی صورت میں بھی امریکہ ایران پر دیگر بہانوں سے دباؤ ڈالتا رہے گا۔
.......
/169