11 اکتوبر 2014 - 12:28
صہیونی ریاست کی مسجد الاقصی پر مکمل قبضہ کی کوشش

مقبوضہ قدس شریف میں عرب اسٹڈیز سینٹر کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت مسجد الاقصی پر مکمل طرح سے قبضہ کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست نے مسجد الاقصی میں عبادت کرنے کے اوقات معین کرکے اس کی تقسیم کی سازش تیار کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست نے عرب اور اسلامی ملکوں کے علاقائي مسائل اور بحرانوں میں مشغول ہونے سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے اس سازش پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ واضح رہے صیہونی حکومت فلسطینیوں کو دوپہر تک مسجد الاقصی میں داخل ہونے نہیں دیتی ہے اور جمعہ کے دن پچاس برس سے کم عمر کے لوگوں کو نماز جمعہ اداکرنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔

/169