11 اکتوبر 2014 - 08:43
شام، دہشت گردوں سے مزید دو علاقے آزاد

شام کے شمالی علاقے عین العرب یا کوبانی کے کرد ملیشیا نے مزید2 علاقے تكفيري دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شمالی شام کے كردوں نے داعش کے قبضے سے سلوک اور سرين علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔  سلوک علاقہ شمالی شام کے رقہ صوبے میں اور سرين شمال مغربی شام کے حلب صوبے میں واقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق سلوک اور سرين کو آزاد کراتے وقت شامی کرد ملیشیا نے داعش کے کئی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ بہت سے دہشت گرد جان بچا کر فرار ہو گئے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے رقہ صوبے کے مرکزی شہر کے مشرق میں داعش کے ایک تربیتی مرکز پر کئی میزائل فائر کئے جس میں اس دہشت گرد گروہ کے بہت سے عناصر ہلاک اور اس مرکز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

.......

/169